Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کا پختہ عزم رکھتے ہیں: ممتاز زہرا بلوچ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں تہران کی جانب سے اسلام آباد سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط کرنے کے مطالبے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کا عزم رکھتا ہے کہ اس کی سرزمین کو ایران کے خلاف سرحدی حملوں اور دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے دوست اور پڑوسی ہیں اور ہمارے پاس مسائل پر بات چیت کا ضروری میکانزم موجود ہیں۔ 

ٹیگس