فواد چوہدری جیل منتقل
پاکستان کی ایک عدالت نے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے حزب اختلاف کے رہنما کے خلاف الیکشن کمیشن کے دائر کردہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور اسی طرح پی ٹی آئی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سابق وفاقی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
فواد چودھری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکانے کا مقدمہ درج گیا ہے۔
فواد چوہدری کو پچیس جنوری کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے ذرائع اپنے رہنماؤں کی گرفتار کو سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی اس کی تردید کرتی ہے۔