Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • فوٹو: ریپبلک ورلڈ
    فوٹو: ریپبلک ورلڈ

کالعدم ٹی ٹی پی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جنگ پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف یے، سیاستدان ہمارا ہدف نہیں ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عمران خان کے اس دعویٰ کی تردید کی ہے جس میں عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ایک وزیر سے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی ان کے قتل کا منصوبہ بنا چکی ہے اور اس کام کے لئے وزیرستان کے افراد بھیج دئیے گئے ہیں۔

ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری جنگ فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف ہے اور کوئی سیاسی شخصیت ہمارا ہدف نہیں ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد گروہ نے کہا کہ دس دن پہلے بھی پی ٹی آئی کے کچھ اراکین نے ایسی باتیں کی تھیں، ہم سیاستدانوں کو آگاہ کر رہے ہیں کہ وہ اس جنگ کا حصہ نہ بنیں، نہیں تو ان کو بھی نشانہ بنائیں گے۔

ٹیگس