Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • معروف آرٹسٹ ضیاء محی الدین انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف آرٹسٹ ضیاء محی الدین کا کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، ان کی عمر 91 سال تھی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی معروف آرٹسٹ ضیاء محی الدین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر91 سال تھی ۔ وہ پاکستان کی نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے صدر تھے۔ ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے یثرب امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

ضیاء محی الدین 20 جون 1930ء میں پیدا ہوئے، انہیں براڈکاسٹنگ، شاعری، ایکٹنگ، تھیٹر ہدایت کاری اور متن پڑھنے کا لیجنڈ تصورکیا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اوربین الاقوامی سینما اور ٹیلی ویژن میں بھی کام کیا اور وہ پاکستان کے پہلے اداکار تھے جنہوں نے امریکہ کے فیلم ساز ادارے ہالی ووڈ میں کام کیا۔ ان کی سب سے یادگار فلم لارنس آف عربیا ہے جس کے ڈائریکٹر دیوڈ لین تھے، اس کے علاوہ انہوں نے بی ہولڈ دی پیل، ایمکولیٹ کن سیپشن اور دوسری فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہیں پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سویلن اعزاز ہلال امتیاز سے 2012ء میں ان کی آرٹ کے میدان میں خدمات کے حوالے سے نوازا گیا۔

ٹیگس