Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • تصویر: ڈیلی پاکستان
    تصویر: ڈیلی پاکستان

پاکستان کی اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس سے حکومت کو 310 بلین روپے حاصل ہوں گے جو قرضوں کی ادائیگی کی اقساط میں ادا ہوں گی۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان میں حکومت کی اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں چھ ماہ کے لئے اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں، اس سے پہلے اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو قیمتوں میں 74 اور 75 فیصد اضافہ کرنے کی منظورہ دے دی تھی۔ اس کے علاؤہ رعایتی صارفین سے 50 روپے اور دوسرے عام صارف سے 500 روپے الگ سے لئے جائیں گے۔

حکومت کو اس کام سے 300 بلین روپے کی رقم ملے گی جسے وہ ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کے قرض کی قسط کو ری شیڈول کرنے میں استعمال کرے گی۔ مقامی صنعتوں کے لئے گیس کی قیمت میں اضافے کا نتیجہ مہنگائی میں مزید اضافے کی صورت میں نکلے گا کیونکہ انڈسٹریز اس اضافی ٹیرف کو صارفین کی طرف منتقل کر دیں گی۔

اس کے علاؤہ اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی نے روس کے ساتھ قرض واپسی میں تاخیر کے معاہدہ کی بھی منظوری دی۔ اصل قرضہ 11 اعشاریہ 74 ملین ڈالر تھا جس کا سود 2 اعشاریہ 80 ملین ڈالر ہے اور اس طرح روس کو 14 اعشاریہ 73 ملیون ڈالر کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ ابھی تک پاکستانی حکومت قرض فراہم کرنے والے 15 ممالک سے قرضہ ادائیگی میں تاخیر کے 37 معاہدے کر چکی ہے۔

ٹیگس