Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • پی ایس ایل، تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کی برتری

پاکستان سپر لیگ کے تیسر ے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹ سے شکست دے دی۔

سحر نیوز/ پاکستان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کی شام کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے ایک سو گیارہ رن کا ہدف دیا۔
ملتان سلطانز نے یہ ہدف چودھویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاروں شانے چت کردیئے۔
ملتان سلطانز کے بلے بازوں میں رائلی رسوو نے اٹھتر رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور کپتان محمد رضوان بھی اڑتیس رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
ملتان سلطان کے واحد آؤٹ ہونے والے بلے باز شان مسعود تھے جنہیں نوان توشارا نے صرف تین رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔
ملتان سلطانز کے تیز گیندباز احسان اللہ کو بہترین گیندبازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹیگس