Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نے آئر لینڈ کو ہرا دیا

ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کو ستر رن سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کرالی

سحر نیوز/ پاکستان: جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک سو پینسٹھ رن بنائے اور آئر لینڈ کو جیت کے لئے ایک سو چھیاسٹھ رن کا ہدف دیا۔
آئرلینڈ کی ویمن ٹیم نے ایک سو چھیاسٹھ رن کے ہدف کے تعاقب میں بلے بازی شروع کی تو پاکستان نے پوری ٹیم کو پچانوے رن پر ہی ڈھیر کردیا اور اس طرح میچ ستر رن سے جیت لیا۔
پاکستانی گیند باز نشرا سندھو نے چار کھلاڑیوں کو جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی ویمن قومی ٹیم کی وکٹ کیپر اور بلے باز منیبہ علی ایک سو دو رن بناکر ٹی ٹوئنی میں سنچری بنانے والی پاکستان کی پہلی خاتون بلے باز بن گئیں۔ انھوں نے اڑسٹھ گیندوں میں چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو دو رن بنائے۔ ان کے بعد ندا ڈار تینتیس رن بناکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ٹیگس