Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈالر کو پر لگ گئے

پاکستان کی تاریخ میں ڈالر اپنے سب سے اونچے ریٹ پرآ گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر پھر گنوا رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنے والا 291 روپے مانگ رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

انفلوز نہ آنے اور معیشت کی مستقبل سے متعلق غیریقینی ماحول نے ڈالر کی طلب کو بڑھادیا ہے جس سے ڈالر دوبارہ بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت درآمدی سرگرمیاں تقریبا منجمد ہیں جسکی وجہ سے گذشتہ چند ہفتوں سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ٹیگس