Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں ۔ 
اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ہائی الرٹ کے اعلان کے بعد شہر میں پولیس اور سیکورٹی دستوں کی نفری اور حساس اور اہم مراکز کے حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں قائم سبھی عدالتوں کے اطراف میں مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 
بتایا گیا ہے کہ صرف وکیلوں، زیر سماعت مقدمات کے فریقوں اور صحافیوں کو عدالتوں کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہے۔ 
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے ۔ اسی کے ساتھ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کے مشاہدے کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

ٹیگس