Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کے ٹرکوں پر حملہ، 26  اہلکار جاں بحق و زخمی

پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر نے سر اٹھایا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: صوبے بلوچستان میں بولان کے علاقہ کنبڑی پل کے مقام پر بلوچستان کانسٹبیلری کے ٹرک کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 سے 12 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس سے ایک گاڑی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔

ٹیگس