Mar ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • میدان میں ایرانی عوام کی موجودگی نے دشمن کو مایوس کیا: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے دشمنوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی مثالی استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان میں ایرانی عوام کی موجودگی نے دشمن کو ہمیشہ مایوس کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے شمال مغربی ایران میں واقع شہرارومیہ میں منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایرانی قوم سے برتی جانے والی دشمنی اور ڈالے جانے والے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جتنی دشمنی ایرانی قوم سے کی گئی اور جتنا دباؤ ایران پر ڈالا گیا اگر وہ دنیا کے کسی بھی طاقتور ملک پر ڈالا جاتا  تو وہ ملک اور وہاں کا نظام بالکل تباہ ہوجاتا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے ایرانی قوم کی استقامت کی وجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی استقامت سے ملنے والا سبق اور ان کا آہنی عزم قرار دیا اور تاکید کی کہ دشمنی کے بھاری بھرکم بوجھ کے مقابلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی مثالی استقامت اس بات کا باعث بنی کہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر اور سپاہی بھی با ایمان اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند مستحکم رہیں اور خود اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کا آہنی عزم و پختہ یقین ایرانی قوم میں مستحکم عزم و ارادے اور پختہ ایمان کا باعث بنا۔

ٹیگس