ژوب میں فائرنگ کے واقعے میں سات افراد کا قتل
Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے خرلام میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر حملہ کرکے سات افراد کو قتل کر دیا ہے۔
سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرحد کے قریب واقع علاقے خرلام میں ایک قبائل سردار احمد خان کبزائی اپنے دو بھائیوں اور دوسرے افراد کے ہمراہ اس وقت قتل کر دیے گئے جب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا جس سے ساتوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہی جب کے متعلقہ اداروں نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔بلوچستان حکام کا کہنا ہے کہ احمدخان کبزئی لیویز فورسز کو بہت سے مقدمات میں مطلوب تھا اور وہ کافی عرصے سے مفرور تھا جب کہ اس کے علاوہ اس کی دوسرے قبائل کے ساتھ دشمنی بھی تھی۔