Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • عدالت میں پیشی کے لئے عمران خان اسلام آباد کے راستے میں

عدالت میں پیشی کے لئے عمران خان آج صبح لاہور میں اپنی رہائشگاہ سے اسلام آباد کی جانب نکل گئے۔ دوران سفر عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو حادثہ بھی پیش آیا

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیش اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کے لیے آج صبح لاہور کے زمان پارک میں واقع اپنی رپاہشگاہ کو ترک کیا۔ اس وقت وہ اسلام آباد کی جانب اپنے حامیوں کے ہمراہ ایک کاروان کی صورت میں رواں دواں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دوران سفر انکے قافلے کی تین گاڑیوں کو حادثہ بھی پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔

سفر کے دوران ویڈیو پیغام میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ’حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا ہوا ہے۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین F8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس G11 میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے پارٹی رہنماؤں کی رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی ہے۔

مذکورہ لسٹ میں اسد عمر، شبلی فراز، عمر ایوب، فواد چوہدری کے نام شامل ہیں، مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی عمران خان کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

اُدھر اسلام آباد سے اطلاعات ہیں کہ پولیس نے عمران خان کے حامیوں کو شہر میں اندر داخل ہونے سے روکنے کے لئے شیلنگ شروع کر دی ہے اور شہر میں خاص سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ خاص ایس او پیز کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسکے علاوہ اسلام آباد میں عمران خان کی عدالت میں پیشی کے مدنظر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے جس کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کے سیکورٹی گارڈز یا انفرادی طور پر کسی بھی فرد کو ہتھیار اٹھانے کی ممانعت ہوتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اسلام آباد کو اس طرح وار زون میں بدل دیا ہے گویا کہ کوئی نامی گرامی دہشت گرد اسلام آباد کی جانب آ رہا ہے۔

ٹیگس