Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کی عدالت میں حاضری

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ توشہ خانہ کیس کی پیروی کے لیے آج عدالتی کمپلیکس پہنچے جہاں عدالت نے ان کی حاضری درج کرلی

عمران خان کے قافلے میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کے کارکن موجود ہیں۔ اس درمیان اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پولیس پر شیلنگ کی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم عدالت نے کہا کہ موجودہ ماحول میں وہ کیس کی سماعت نہیں کرسکتی  ۔ سابق وزیر اعظم عدالت میں پیشی کے لیے گاڑیوں کے جلوس اور ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچےتاہم عدالتی اوقات میں پیش نہ ہوسکے تھے۔ 
عمران خان کی درخواست پر کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ہے۔ 
اس موقع پر اسلام آباد شہر اور خاص طور سے جوڈیشل کمپلکس کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ 
کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو اپنی گرفتاری کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ 

ٹیگس