Mar ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • شہبازشریف ایٹمی پروگرام کے متعلق پالیسی بیان جاری کریں۔ تحریک انصاف

تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ایٹمی اثاثوں سے متعلق پالیسی بیان جاری کریں

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فنانس منسٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ میں آئی ایم ایف سے قرض کی حصولی کے لئے ہونے والے مذکرات کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ انہوں نے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کے مطابلے کو ٹھکرا دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی کو کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ ہمیں بتائے کہ ہمیں کس رینج کے میزائل رکھنے چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم اس موضوع پر کوئی پالیسی بیان نہیں دے سکتے تو اس موضوع پر ان کیمرہ سیشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان نے بین الاقوامی قرض فراہم کرنے والے ادارے کی ساری شرائط پوری کر دی ہیں تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیوں حتمی نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ ہمیں بتائے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کیسا ہونا چاہیے اور کس رینج کے میزائل ہمیں رکھنے چاہيے، ہمارا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیاء سے متعلق ہے اور یہ ہمارے دفاع کو یقینی بنانے کےلئے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایٹیمی ہتھیاروں کے بارے میں ہماری پوری قوم متحد ہے اور چاہے کسی کی بھی حکومت ہو، ہم ان کا تحفظ کریں گے۔

ٹیگس