Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی انٹیلی جنس کا برگیڈئیر دہشت گردانہ حملہ میں جاں بحق

جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی آئی ایس آئی برگیڈئیر سمیت پانچ سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاکستانی انٹیلی جنس کا برگیڈئیر مصطفی کمال برکی افغانستان کی سرحد کے پاس سفر کرتے ہوئے کھمرنگ کے علاقےدہشت گردوں کی گھات میں آ گئے اور ان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے،ان کا ڈرائیور بھی ان کے ہمراہ ہلاک ہو گیا۔

ڈیرہ اسماعلیل خان میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار اس وقت جاں بحق ہوگئے جب دہشت گردوں نے کھٹی کے علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔

پولیس علاقے کا محاصرہ کر لیا اور فرار ہوتے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ تین سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنوں میں سیکورٹی فورسز نے اب تک 142 دہشت گردوں کا ملک کے مختلف علاقوں سے صفایا کیا ہے جب کہ 1007 دہشت گرد گرفتار کئے گئے اور 6921 آپریشن انجام دئے گئے۔

ٹیگس