Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • مریم نواز کا عمران خان پر غلط طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حصول اقتدار کے لیے عدلیہ کو استعمال کرنے کا الزم عائد کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: لاھور میں اپنی پارٹی کے لائر ونگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سیلیکٹ ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے ملک میں انتشار پھیلانے کےلیے دوصوبائی اسمبلیاں توڑی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جنرل باجوہ کی باقیات بھی اب تک اسٹیبلشمنٹ میں موجود ہیں اور عمران خان ان ہی پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں۔ 
انہوں نے ملکی عدلیہ پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ترازو کے دو پلڑے برابر نہیں ہیں۔
مسلم لیک نون کی نائب صدر نے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ رہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئے ملک میں سیاسی استحکام ہونا ضروری ہے۔ 
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں یہ تاثر عام ہوتا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ملک کے دو صوبوں میں الیکشن کو ٹالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس