Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے مختلف شہروں میں مفت آٹا اسکیم کے تحت آٹا تقسیم مراکز پر لاٹھی چارج کے بعد بھگدڑ سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 56 زخمی ہو گئے ہیں جن میں 45 خواتین بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق حکومت کی طرف سے مفت آٹا تقسیم کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایپ نے اچانک کام کرنا بند کر دیا جس سے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے مرد و خواتین میں بے چینی پیدا ہو گئی اور انہوں نے نعرے لگانے شروع کر دئیے گئے.

اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا تو اس سے بھگدڑ مچ گئی اور اس بھگدڑ سے 2 افراد ہلاک اور 56 کے زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں 45 خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آنے والے گزشتہ سیلاب سے جہاں اس ملک کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا وہیں پر کھڑی فصلوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا تھا۔

ٹیگس