سیلاب کے بعد اب پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران
Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
خریف کا موسم شروع ہونے والا ہے اور اسرا کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کو 27 سے 35 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خریف فصل کی بجائی کا آغاز یکم اپریل سے ہو رہا ہے جب کہ ملک کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کا تخمنیہ 27 سے 35 فیصد لگایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے بحران سے نمٹنے کے لئے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو اختلافی سہ طرفہ واٹر منیجمنٹ طریقۂ کار لاگو کرنا پڑے گا۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی مسئلے کو لے کر بر سر اقتدار اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔