Apr ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کا ایک بار پھر حکومت پر الزام

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں ہر حال میں اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک امریکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام انہیں اقتدار میں لانا چاہتے ہیں لیکن حکمران پریشان ہیں کہ کس طرح انہیں اقتدار سے باہر رکھیں۔ انھوں نے فوری الیکشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا۔ 
عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور ملک، تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور امیر طبقہ پیسہ ملک سے باہر منتقل کردیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر سابق آرمی چیف نے بدعنوانی کو اہم ترین مسئلہ سمجھا ہوتا تو آج بقول ان کے، حالات مختلف ہوتے ۔ 
انھوں نے کہا کہ، اس وقت وہ مجبور تھے کیونکہ پاکستان میں طاقت کا منبع سیاسی ادارے نہیں بلکہ فوج ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں طاقت کا منبع فوج کے بجائے سیاسی اداروں کو بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس