Apr ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • نو سال کی بندش کے بعد تفتان ٹریڈ گیٹ وے آج دوبارہ کھل رہا ہے

حکومت پاکستان نے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر تفتان کی تجارتی گزرگاہ کو 2014 میں بند کر دیا تھا جسے آج دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کسٹم، این ایل سی، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سربراہان آج تفتان پہنچ رہے ہیں تاکہ پاکستان ایران کے درمیان اس تجارتی گیٹ وے کو تجرباتی بنیادوں پر دوبارہ کھولا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق اس بندش سے چھوٹے کاروبار اور مقامی افراد بری طرح متاثر ہو رہے تھے۔

کوئٹہ چیمپر آف کامرس کے صدر اور دیگر عہدے داروں نے جمعہ کے روز تجارتی گیٹ وے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے ایک رکن نے بتایا کہ اس تجارتی گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے سے مقامی لوگوں اور دونوں ممالک کے مابین کاروبار کو نئی جان ملے گی۔

اس سے پہلے کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے پاکستان کسٹمز کے ساتھ سرحدی تجارتی کسٹم آفس کی تعمیر، خاردار تاروں کی باؤنڈری وال اور دوسرے کاموں کےلئے معاہدہ پر دستخط کئے تھے جب کہ ایف بی آر، این ایل سی، کوئٹہ چیمبر آف کامرس، مقامی پولیس نے ایران پاکستان تجارتی گیٹ وے کی دوبارہ بحالی کے لئے اپنے اپنے طور پر انتطامات مکمل کر لئے ہیں۔

ٹیگس