Apr ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی پاکستان کی دھمکی

پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے اگر دہشت گردی کو کنٹرول نہ کیا تو افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے اپنے حالیہ افغانستان کے دوروں میں طالبان حکام کو بارہا یاد دہانی کرائی ہے کہ سرحدوں پر سیکورٹی کے اپنے وعدوں پر عمل کریں اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کئے جانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اگر مجبور ہوا تو افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا اس لئے کہ صورت حال طویل مدت تک برداشت نہیں کی جا سکتی۔ 
خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے کہ اسلام آباد کو لاحق سیکورٹی خطرات کو سمجھا جائے گا اور پاکستان کو کسی ایسے کام پر مجبور نہیں کیا جائے گا جو پڑوسیوں کے مزاج اور کابل میں ہمارے بھائیوں کے لئے خوش آئند نہ ہو۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے اپنے ملک کی سابق حکومت اور عمران خان نیز سابق فوجی حکام پر تنقید کی کہ انھوں نے ٹی ٹی پی کے ہزاروں جنگجوؤں کو مذاکرات کا موقع دیا جو دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے کا باعث بنا۔ 

ٹیگس