Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • فوٹو: ڈان نیوز
    فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر چودھری انوارالحق رات گئے ہونے والی ووٹنگ میں نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیکر انوارالحق کے انتخاب کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد شروع ہونے والا جمود بھی ختم ہو گیا۔ قانون ساز اسمبلی میں اکتیس اراکین نے چودھری انوارالحق کو ووٹ دے کر نیا وزیراعظم منتخب کیا۔

وزیر اعظم کو ووٹ دینے والے اراکین میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے بارہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سات اراکین شامل تھے اور ووٹ دینے والے دیگر اراکین حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ انوارالحق پی ٹی آئی کی اقتدار میں واپسی یقینی بنانے کے لیے اپنی جماعت کے ساتھ رہے جس کے خلاف متحدہ اپوزیشن صدر سلطان محمود کے زیر اثر پی ٹی آئی کے باغی گروپ کی مدد سے حکومت پر قبضہ جمانے کے لئے کوشاں تھی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے علاقائی صدر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی نے کسی امیدوار کا نام نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج مجھے انوارالحق کی سازش کا علم ہوا ہے، ایک طرف وہ پی ٹی آئی کی قیادت کو جماعت بچانے کا یقین دلا رہے تھے، دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ سے معاہدے میں مصروف تھے۔

ٹیگس