پاکستان میں عیدالفطرمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت پاکستان کے بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے میدان میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کے گئے۔
علمائے کرام نے اپنے خطبات میں فلسفہ عید پر روشنی ڈالی اور اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جہاں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور دوسرے اعلی سرکاری افسران اور مسلم ممالک کے سفرا شریک ہوئے۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر قوم کے نام تہنیتی پیغامات جاری کیے جن میں ملک و ملت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔