Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے انکار

پاکستان میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ غازی خان میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے موقف پر قائم ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو جھکنے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے اس پریس کانفرنس میں صاف اور واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو تسلیم نہیں کرتے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ اعلان ایسی حالت میں کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمراں اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ انھوں نے اتوار کو پنجاب کے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے سبھی متعلقہ فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انھوں نے اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف سے موجودہ سیاسی بحران پر گفتگو کی اور کہا تھا کہ بحثیت وزیر اعظم اس حوالے سے ان کی ذمہ داری زیادہ ہے ۔

ٹیگس