Apr ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • فوٹو: ڈان نیوز
    فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں.

سحر نیوز/پاکستان: غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان کے آرمی چیف نے چین کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

عاصم منیر کا یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کے تیسرے دور صدارت کے ابتدائی ایام میں ہوا ہے جسے ماہرین اہم قرار دے رہے ہیں۔پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف اور چین کے وائس چیئرمین آف سینٹرل ملٹری کمیشن نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

رائٹرز کی نے چین کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژینگ یوشیا نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات مزید گہرے اور وسیع کرنے اور علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنے کا خواہاں ہے۔

ٹیگس