نواز شریف کی تحریک انصاف پر تنقید
پاکستان میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات ملک و قوم کے لیے ہیں لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک اور اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پارٹی کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنھوں نے ملک کو ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جسے ساڑھے تین سال میں بقول ان کے ملک دشمنوں نے تباہ کر دیا، عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں فوری طور پر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ نواز شریف کا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کو چاہیے کہ ملک و قوم کے لیے اپنا کردارا ادا کریں۔