May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  •  پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

پاکستان کے صوبہ سندھ کے چوبیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے

سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹوں کے مطابق صوبہ سندھ کے چوبیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور اب سے تھوڑی دیر پہلے تک جاری رہی ۔ صوبہ سندھ کے جن چوبیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اتوار کو ووٹ ڈالے گئے ان میں کراچی ، حیدر آباد، سکھر جیکب آباد شکار پور اور نو شہرہ بھی شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی ، وسطی، کورنگی ، جنوبی اور کیماڑی کی گیارہ یونین کونسلوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سندھ کے ایک پولنگ اسٹیشن کو چھوڑ کر باقی سبھی اضلاع میں پولنگ پر امن رہی ۔ حیدرآباد سندھ کے یوسی ایک سو انیس پولنگ اسٹیشن پرجھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی ۔

ٹیگس