May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  •  دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے6 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردانہ حملے میں چھے سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں، پیر اور منگل کی درمیانی رات، دیر گئے انجام کیاگیا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے پیر کی رات دیر گئے، ایک گیس کنویں کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا ۔ حملے کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی ۔
اس جھڑپ میں مجموعی طورپر چھے سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے جن میں دو کا تعلق ایف سی سے، اور چار کا تعلق ایک پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی سے بتایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر  بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے۔

ٹیگس