May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • فواد چوہدری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوں، عمران خان سے راہ جدا کرلی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں فی الحال سیاست سے الگ ہو رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کی سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا اور سابق صوبائی وزیر اوقات پیر سعید الحسن شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس