May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کا دو ہزار ستائیس تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کا عزم

پاکستان نے دو ہزار ستائیس تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے اسلام آباد میں اسلامی بینکاری کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کا حجم تین کھرب ڈالرتک پہنچ چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم دو ہزار ستائیس تک ملک کی معیشت کو سود سے پوری طرح پاک کردینے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے بتایا کہ کیپیٹل مارکیٹ سے شریعہ کمپلائنس کے ذریعے فنڈنگ پر بات چیت جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ بینکاری سیکٹر میں اسلامی بینکاری کا حصہ بڑھ کر بیس فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اسٹیٹ بینک نیز ایس ای سی پی اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات انجام دے رہے ہیں ۔
اسلامی بینکاری کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کا نظام بہتر بنایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی سرمایہ کاری سسٹم پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے اہم اور ہم اس نظام کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں اسلامی سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور حتی غیر مسلم ممالک میں بھی اسلامی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اسلامی سرمایہ کاری میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ سبھی اسلامی ممالک کے باہمی تعاون سے معاشی چیلنجوں سے نمٹا جاسکتا ہے ۔

ٹیگس