پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ
Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
پاکستان نے اپنی افواج کے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جو مجموعی طور پر جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ 7 فیصد بنتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی افواج کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کر دیا ہے جو ایک اعشاریہ 804 ٹریلین بنتا ہے، گزشتہ سال کا دفاعی بجٹ 1 اعشاریہ 59 ٹریلین تھا۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی بجٹ میں 824 اعشاریہ 6 بلین آرمی، 368 اعشاریہ 5 بلین ائیر فورس اور 188 اعشاریہ 2 بلین نیوی کو دیا جائے گا۔