لاہور میں ڈالفن پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا آنلائین گیم پبجی کا عادی نکلا
آصف الیاس آسو نامی شخص آنلائن گیم پبجی کا عادی تھا اور گیم کے اثر سے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتا تھا۔ مذکورہ ملزم نے ڈالفن پولیس کے اہلکاروں کے روکنے پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آصف الیاس آسو نامی پبجی کے عادی مجرم نے ڈالفن پولیس کے اہلکاروں کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک اور زخمی کر دیا جب وہ گن پوائنٹ پر واردات کر رہا تھا.
مقامی لوگوں نے فون کرکے پولیس کو اطلاع دی اور ڈالفن اسکواڈ کے نزدیک ترین دو اہلکار جب جائے واردات پر پہنچے اور مجرم کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے دو فٹ کے فاصلے سے ڈالفن اہکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجرم جائے وقوعہ سے فرار کے بعد پتوکی میں روپوش ہو گیا تھا جسے ایک پولیس مقابلے کے دوران اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے آنلائن پبجی گیم کے زیر اثر بڑھتی وارداتوں کے حوالے سے مرکزی حکومت سے اس گیم کو بند کرنے کی درخواست کی ہے۔