Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق اعظم خان کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے۔ یہ درخواست ان کے بھتیجے کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وزارت عظمی کے دور میں اعظم خان ان کے پرنسپل سیکرٹری رہے ہیں اور بعض حساس معاملوں میں ان کا نام بھی لیا جاتا رہا ہے۔ اس لیے ان کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگس