ایران کے نائب وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر داخلہ سید مجید میر احمدی دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی حکام سے بات چیت اور دونوں ملکوں کی خصوصی سیکورٹی کمیٹی کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کی مشترکہ سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دونوں ملکوں کے اعلی سیکورٹی حکام شرکت کر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں مشترکہ سرحدوں کی مینجمنٹ کو مضبوط بنانے، دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ میکنزم کو آگے بڑھانے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، سرحدوں پر غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے اور مشنیات اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔
ایران کے نائب وزیر داخلہ سید مجید میراحمدی پاکستان کے وزیر داخلہ سے بھی ملاقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے گفتگو کریں گے۔
گذشتہ ہفتے بھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے شرکت کی تھی۔