Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف کے برے دن، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

چیف کورٹ گلگت بلتستان کےبینچ میں جسٹس ملک عنایت الرحمٰن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس مشتاق شامل تھے ۔

سحر نیوز/ پاکستان: چیف کورٹ گلگت بلتستان نے  پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

 پیپلزپارٹی کے رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے درخواست دائر کی تھی۔

نااہل قرار دیے گئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

اس سے قبل آج صبح گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے سیکریٹری عبدالرزاق نے عدم اعتماد جمع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 9 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں اس پر مزید قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ٹیگس