Jul ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی پارلیمنٹ: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا اور واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے۔

علاوہ ازیں قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان تمام مذاہب اور مقدس کتابوِں کی تکریم پر یقین رکھتا ہے، اس بات کی توقع کرتا ہے مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسلامو فوبیا اورمذہب کیخلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس معاملے پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا فورم اسلام و فوبیا کے سدباب کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے۔

بعدازاں پارلیمنٹ کا اجلاس 25 جولائی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اس کے نسخے نذرآتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلاموفوبیا اور اسلام کے خلاف جان بوجھ آگ بھڑکائی جانے والی یہ آگ دراصل دنیا بھر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے۔

ٹیگس