پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش کا چیمپئن بن گیا
Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش کا چیمپئن بن گیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی کھلاڑی حمزہ نے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو تین-ایک سے شکست دی ۔ ان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔
سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین- دو سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ 37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل 1986ء میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، ان کے والدین، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی۔