Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی فضا لبیک یا کلام اللہ اور لبیک یا حسین سے گونجی اٹھی

عزاداران امام حسین علیہ السلام نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی توہین اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرام الحرام کی مناسبت سے عزاداران امام حسین علیہ السلام جلوس کے دوران ماتم اور گریہ کر رہے ہیں ۔ امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں اور علماء اور ذاکرین ذکر حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں جرات و ایثار پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

عزاداران امام حسین علیہ السلام نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی توہین اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

عزاداران امام مظلوم نے اس موقع پر ہاتھوں میں قرآن مجید کے کر لبیک یا کلام اللہ اور لبیک یا حسین کے  فلک شگاف نعرے لگائے۔

عزاداران حسین کیلئے مرکزی راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

ٹیگس