Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • کراچی گڈاپ ٹاؤن سے دو داعشی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شھر کراچی سے پولیس نے داعش کے دو دہشت گردوں کو بموں سمیت گرفتار کر لیا ہے-

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رینجرز نے دو داعشی دہشت گردوں فرمان اللہ الیاس احتشام اور داؤد الیاس امیر صاحب کو کراچی کے علاقے گڈاب ٹاؤن سے گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہوئی جس کے لئے پاکستان رینجرز سندھ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مل کر آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے قبضے سے گرنیڈ اور دوسرے ہتھیار اپنے قبضے میں لے لئے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فرمان اللہ ، داعش کا فعال رکن ہے جو خیبر پختونخواہ، باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔رپورٹ کے مطابق داعش کے مقامی سرغنہ سکندر کی 2020 میں گرفتاری کے بعد فرمان اللہ افغانستان بھاگ گیا تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل واپس کراچی آیا تھا جب کہ داؤد، تحریک طالبان پاکستان کا رکن ہے جس نے ٹی ٹی پی چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ٹیگس