Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  •  پاکستان: پنڈی بھٹیاں میں بس اور وین کے حادثے میں 16 افراد جاں بحق

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتش زدگی سے 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں- حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں- حادثے میں 18 افراد جھلس کر جاں بحق اور 15 زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے- زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعےہوسکےگی- زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےاسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

حافظ آباد ڈی پی او کے مطابق حادثہ صبح 4:30 بجے ہوا جب مسافر بس پک اب وین سے جا ٹکرائی جس پر ڈیزل کے ڈرم لوڈ تھے۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ موٹر وے پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بروقت امدادی کارروائی سے 15 مسافروں کو بچا لیا گیا جب کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس