Aug ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • لیاری کراچی سے ہندوستانی جاسوس گرفتار

کراچی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہندوستانی جاسوس اکھل دیو اور اس کے مقامی سہولت کار کو لیاری سے گرفتار کر لیا ہے-

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سٹی ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں کالاکوٹ کے علاقے سے ایک ہندوستانی جاسوس اکھل دیو اور اس کے مقامی سہولت کار ظہوراحمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے اعلان کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد سے ہندوستانی پاسپورٹ، پسٹل، غیر ملکی کرنسی، چھ موبائل فون، ٹیبلٹ اور دوسرا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی پولیس کے مطابق اکھل دیو ہندوستانی جاسوس ہے اور اس نے ملک کے اندر کئی اہم مقامات اور تنصیابت کی جاسوسی کی ہے۔

ٹیگس