پاکستان: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی
سائقر کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد میں اسپیشل کورٹ میں ہوئی۔ خبروں میں بتایا گيا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئي جبکہ اسپیشل پراسیکوٹر ایف آئي اے کی جانب سے آج چيئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی مخالفت کی گئي۔
دوران سماعت ایف آئي اے کے پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس عدالت سے متعلق ہائي کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد آفیشل سیکریٹ عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائي کا حکم ملنے کے بعد بھی عمران خان سائفر کیس میں بدستور اٹک جیل میں قید ہيں انہیں تیرہ سمتبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔