Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran

پاکستانی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ملٹری اور سویلین رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے چیف آف دی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ترکی کے سرکاری دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان، ترک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے علاوہ ترک فوج کے کمانڈر جنرل اسٹاف، زمینی اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تربیتی امور میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق ترکی آرمی کے ہیڈکوارٹر دورے کے دوران انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونون ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں ان کی کوششوں پر لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔
پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات ہیں جو ہمیشہ ہر امتحان کی گھڑی میں مضبوط رہے ہیں اور پاکستانی فوج ہمیشہ سے مختلف میدانوں میں ترک زمینی فوج کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔

ٹیگس