Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی سپریم کورٹ:  نیب ترامیم کے خلاف درخواست قابل سماعت

پاکستان میں سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئر مین پی ٹی آئي کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے، ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیم ترامیم کے خلاف اپنا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کی تمام ختم ہوجانے والی تفتیشوں اور مقدمات کے ساتھ ان تمام مقدمات کو بھی بحال کرنے کاحکم صادر کیا ہے جنہیں پچاس کروڑ کی حد سے کم ہونے کی بنیاد پر ختم کیا گیا تھا۔

فیصلے میں نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اس عہدے پر اپنے آخری دن یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ دو ایک کی اکثریت کا فیصلہ سنارہے ہیں۔ فیصلے میں بینچ کے رکن جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےاسی کے ساتھ اعلان کیا کہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پانچ ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

ٹیگس