Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان میں محکمہ انسداد بد عنوانی کے اہلکاروں نے، سینیئر سیاست داں پرویزالہٰی کو رہا‏ئی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے محکمۂ انسداد بد عنوانی نے بتایا ہے کہ پرویزالہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرکے ریمانڈ کے لئے ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اڈیالہ جیل سے ہی اپنی تحویل میں لیا ہے۔

محکمہ انسداد انبد عنوانی کے حکام نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

محکمہ انسداد بد عنوانی کے حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویزالہٰی کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کردیا جائے گا۔

انسداد بدعنوانی کے حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے خلاف بدعنوانی کے چار مقدمات ہیں۔

ٹیگس