Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  •  پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ممکن ہے:منظور وسان

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔

سحر نیوں/ پاکستان: پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوسکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے تاہم پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور نظر آ رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی- انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں جو اعلی عہدے دار ہیں وہ ان ہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔ اس سے پہلے انہوں نے اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دفتر میں، الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی سے بھی ملاقات کی- ملاقات میں پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متلق تجاویز دی گئیں۔

 

ٹیگس