Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائيکورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو ایک ہفتے میں بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ریجنل پولیس افسر راولپنڈی کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو ایک ہفتے کے اندر بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کےراولپنڈی بینچ نے پاکستان کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی - اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے انٹیلی جینس دفتر منتقل کیا گیا اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی علم نہيں ہے ۔

اس دوران آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے پندرہ دن کی مہلت مانگی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہلت بہت زیادہ ہے شیخ رشید کو ایک ہفتے کے اندر بازیاب کرایا جائے اورعدالت میں پیش کیا جائے بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو 17 ستمبر کوراولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گيا تھا۔

ٹیگس