Oct ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر بڑا دباؤ ہے: مولانا فضل الرحمان نے نام بتا دیا؟

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں امت مسلمہ کے سربراہان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ فلسطین کے حق میں آپ کا مؤقف کہاں دفن ہوگیا، فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے، ہمارے ملک کا مافیا ڈالر کا استعمال کر رہا ہے، ملک میں صرف سیاست دان نشانے پر ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ہر چند کہ مولانا فضل الرحمان نے کسی بھی ملک کا نام نہیں لیا تاہم ان کا اشارہ امریکہ اور یہودی لابی کی طرف ہے۔ اس لئے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آخری مہینوں میں اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کی برقراری کیلئے عرب ملکوں پر بہت دباو ڈالا تھا جس کے بعد چند عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے تھے۔

ٹیگس