Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا: خصوصی عدالت

پاکستان میں سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف سائفر کیس میں ٹرائل جیل میں ہی ہوگا۔

سحر نیوز/ پاکستان:  آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کی رپورٹ کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں ہوگا۔

خصوصی عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سائفرکیس کی سماعت سننے کے خواہشمند کو روکا نہيں جائے گا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے سے معذرت کرلی تھی اب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہا ہے کہ کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگاعدالت نے سائفرکیس کی سماعت جمعہ یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

ٹیگس